رسائی کے لنکس

اسرائیلی فورسز کی رفح میں بمباری

اسرائیلی فورسز کی جانب غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بمباری جاری ہے۔ جمعے کو اسرائیلی فورسز نے مصر کی سرحد سے متصل رفح کے علاقے میں حملے کیے۔ مقامی افراد اور صحت کے عملے کے مطابق بم ان عمارتوں پر برسائے گئے جہاں سویلین پناہ لیے ہوئے تھے۔ ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ حماس کے زیرِ کنٹرول فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 210 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21,320 ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ان کے 169 اہلکار مارے گئے ہیں۔


XS
SM
MD
LG