کراچی —
بھارت اور ہالی ووڈ کی دیکھا دیکھی پاکستان کے نجی چینلز پر بھی اب میوزک رئیلٹی شو کا رواج بڑھتا چلا جارہا ہے۔ کچھ شوز تو باقاعدہ فرنچائزڈ بھی ہیں۔ مثال کے طور پر ’پاکستان آئیڈل‘ ۔۔۔جو دراصل ’امریکن آئیڈل‘ اور ’انڈین آئیڈئل‘ تیار کرنے والی کمپنی ’فری مینٹل‘ کے دیئے ہوئے فریم ورک کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔
گزشتہ ہفتے اس کے ایک پروگرام میں ملک کے پہلے ’پوپ اسٹار‘ کا لقب رکھنے والے عالمگیر نے بطور جج شرکت کرکے شو کی رونقوں کو چار چاند لگا دئیے۔
پبلسٹی فرم ’کیٹلسٹ‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’عالمگیر نے جیسے ہی اسٹیج پر اینٹری دی، تو مقابلے میں شامل نوجوان گلوکاروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
’پاکستان آئیڈل‘ کے ’گالا راوٴنڈ‘ میں عالمگیر نے نہ صرف جج کے فرائض انجام دئیے بلکہ ہر پرفارمر کو کمرشل بریک کے دوران مفید مشورے بھی دیئے ان کے مشوروں سے نوجوانوں کی خوب حوصلہ افزائی ہوئی اور انہیں اپنی پرفارمنس مزید بہتر بنانے کا موقع بھی ملا۔
عالمگیر کا کہنا تھا کہ کاش اپنے زمانے میں انہیں بھی ’پاکستان آئیڈل‘ جیسا کوئی پلیٹ فارم ملا ہوتا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ نوجوان سنگرز کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
عالمگیر نے اپنا نیا گانا ’یاد تو آتی ہوگی‘ پرجم کر پرفارم کیا جسے سب نے انجوائے کیا۔
عالمگیر سے پہلے سجاد علی اور گوہرنے بھی ’گالا راوٴنڈ‘ جیتنے کے خواہشمند امیدواروں کی صلاحیتوں کو پرکھا۔