امریکہ میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو 'تھینکس گیونگ' کا تہوار منایا جاتا ہے جسے یومِ تشکر بھی کہا جاتا ہے۔ اس تہوار کی سب سے نمایاں روایت اہلِ خانہ سے میل ملاپ اور ان کے ساتھ مل بیٹھنا اور کھانے کی دعوتیں ہیں۔ تھینکس گیونگ کے موقع پر مختلف شہروں میں پریڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں معروف امریکی اسٹور 'میسیز' کی نیویارک میں پریڈ خاصی مقبول ہے۔