امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے تحت پانچ امریکی اور دو ایرانی قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔ امریکہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ تہران حکومت نے ان قیدیوں کو غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیا تھا۔ دوسری جانب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ امریکہ اور ایران کے درمیان انسانی بنیادوں پر کارروائی کی سمت میں ایک قدم ہو سکتا ہے۔ یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد چھ ارب ڈالر قطر منتقل کرنے کی اجازت دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔