کراچی ایئرپورٹ سے باہر نکلنے والے راستے پر ایک قافلے کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق اس دھماکے میں دو چینی انجینئرز سمیت تین افراد ہلاک جب کہ 17 زخمی ہوئے ہیں۔ چین کے سفارت خانے کے مطابق پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قرار دیا ہے۔