برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں حال ہی میں تین بچیوں کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو شمالی انگلینڈ کے میں سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے کئی املاک کو تقصان بھی پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ ہفتے کو مانچسٹر، لیورپول اور برسٹول میں بھی مظاہرے ہوئے۔ اس دوران پولیس نے کئی افراد کو حراست میں بھی لیا۔ پیر کو برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں ایک شخص نے تین بچیوں کو چاقو کے وار سے ہلاک کر دیا تھا۔ سترہ سالہ ملزم کو جمعرات کو ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر تین کمسن لڑکیوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر مشتبہ حملہ آور سے متعلق یہ غلط معلومات زیرِ گردش ہیں کہ وہ تارکینِ وطن اور انتہا پسند ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص برطانیہ میں پیدا ہوا ہے۔ وہ اسے دہشت گردی کا واقعہ نہیں سمجھ رہے۔