آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے اتوار کو مرکزی شہر ناگورنو کارا باخ میں آذر بائیجان کا جھنڈا اتوار کو لہرایا جس نے گزشتہ ماہ کی جانے والی کارروائی کے بعد اس علاقے کو فتح کر لیا تھا اور نسلی آرمینیوں کو یہاں سے نقل مکانی کرنی پڑی۔ علیئیف کا اس شہر کا یہ پہلا دورہ تھا، جسے آذربائیجان خان کیندی اور آرمینیا اسٹیپنا ناکرت کہتا تھے۔ جب کہ یہ علاقہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں آرمینیائی علیحدگی پسندوں کے قبضے میں آ گیا تھا۔ علیئیف کا یہ دورۂ ان کے صدر بننے کے ٹھیک 20 برسوں بعد ہوا ہے جب کہ اس عرصے کے دوران وہ کاراباخ کو آذربائیجان کے کنٹرول میں لانے کا عزم کرتے رہے۔