اسرائیل کے حملوں کے بعد لبنان کے جنوبی علاقوں میں لوگ بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد میں خاندان دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں۔ بیروت میں جہاں سرکاری عمارتوں میں بے گھر افراد پناہ لے رہے ہیں وہیں مشہور کلب ’اسکائی بار‘ نے بھی متاثرین کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس کلب میں کئی خاندان پناہ لے رہے ہیں جن کے ہمراہ چھوٹے بچے بھی ہیں۔ اسکائی بار کلب نائٹ لائف کے لیے مشہور ہے جہاں ڈانس پارٹیز اور دیگر تقریبات منقعد ہوتی تھیں۔