رسائی کے لنکس

امریکی صدارتی مباحثہ: بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی میزبانی میں ہونے والے صدارتی مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ نوے منٹ کے مباحثے میں دونوں امیدواروں کو برابر وقت دیا گیا تھا۔

09:29 28.6.2024

نیٹو اتحاد پر دونوں امیدواروں کی رائے

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد 'نیٹو' پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اقوام مل کر بھی [اپنے دفاع پر] اتنی رقم خرچ نہیں کر رہیں جتنی ہم کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے میری طرح یورپی ملکوں سے کیوں نہیں کہا [کہ وہ بھی اپنے دفاع پر خرچ کریں۔] آپ کو ان لوگوں کو کہنا ہوگا کہ وہ بھی [اپنے دفاع پر] خرچ کریں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم [دفاع پر] اربوں ڈالر زیادہ خرچ کر رہے ہیں اور لوکیشن کی وجہ سے اس کا فائدہ انہیں [یورپ کو] ہو رہا ہے۔

صدر بائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص ہیں جو ہمیں نیٹو سے نکالنا چاہتے ہیں۔ ہماری طاقت کی ایک بڑی وجہ ہمارے اتحاد ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک معاہدہ ہے کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ یورپ میں ہونے والی کوئی بھی جنگ کبھی بھی صرف یورپ تک محدود نہیں رہی۔

XS
SM
MD
LG