رسائی کے لنکس

امریکی راک بینڈ کی روح پرورمحفلِ موسیقی


پاکستان کے دورے پر آنے والا موسیقی کا یہ گروپ عباس علی خان کے Sufi Synthesis Projectکے ساتھ بھی اپنے جوہر دکھائے گا

’بلڈ مون تھیراپی‘ نامی امریکی راک میوزک بینڈ نے سنیچر کوپاکستان کے دو ہفتے کے دورے کا آغاز اسلام آباد میں ایک روح پرورمحفلِ موسیقی کےانعقاد سے کیا۔

Blood Moon Therapyنیو یارک شہر میں قائم ایک ’راک بینڈ‘ہے، جسے حال ہی میں ایک نامور شخص، مائیکل لومبارڈی نے تشکیل دیا۔

لومبارڈی ایک شہرہ آفاق ٹیلی ویژن شو Rescue Meمیں کردار کیا کرتے تھے، اور Apache Stoneنامی ایک گروپ کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس رلیز کے مطابق، دورے پر آنے والا موسیقی کا یہ گروپ عباس علی خان کے Sufi Synthesis Projectکے ساتھ اپنے جوہر دکھائے گا۔

راک موسیقی کا آغاز سب سے پہلےسنہ 1950کی دہائی میں امریکہ میں ہوا، اور اب یہ فن کی ایک باقاعدہ صنف بن چکی ہے جو ’آزادی کے اظہار‘ کی امریکی اقدار کی غماز ہے۔

’راک میوزک‘ نوجوانوں کو اظہار کی دولت سے مالا مال کر تی ہے، جس سے آگہی کے بعد وہ خود کو شائقین کے روبرو روشناس کراتے ہیں۔

یہ دورہ امریکی محکمہٴ خارجہ کی جانب سے جاری ثقافتی تبادلے کے پروگرام کا ایک جزو ہے۔

بلڈ مون تھیراپی سنہ 2011میں تشکیل دیا گیا۔ لومبارڈی کے علاوہ گٹارسٹ نِک بیکن اور ڈرمر اسکوٹ گراپولو اِس راک بینڈ کے روح رواں ہیں۔ گروپ اپنے پیش رو کلاسیکی راک بینڈز کے قائم کردہ موسیقی کے اتار چڑھاؤ کی روایات و معیار کا پاسبان ہے اور ساتھ ہی جدید راک ساؤنڈز کو متعارف کرانا چاہتا ہے۔

مائیکل لومبارڈی نیو یارک سٹی میںThe Drummers Collectiveکے ایک طالب علم رہ چکے ہیں، جب کہ اُن کا تعلق موسیقی سے وابستہ ایک معروف خاندان سےرہا ہے۔

XS
SM
MD
LG