کراچی —
بالی وُوڈ کی فلموں میں شروع سے ہی آئٹم نمبرز کا فیشن رہا ہے۔ بس فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے آئٹم سونگ فلم کی ہیروئن کے بجائے کوئی ایکسٹرا ایکٹریس پرفارم کرتی تھی لیکن آج کے دورکی سپر ہٹ ہیروئنز ہی آئٹم گرلز ہیں۔ بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ’ٹاپ ہیروئنز۔۔کم آئٹم گرلز‘ کی لسٹ میں بالی وڈ کی کون کو ن سی میگا اسٹارموجود ہیں، آیئے اس پر ایک تفصیلی نظر ڈالتے ہیں:
ایشوریا رائے
سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ کی صف ِاول کی ہیروئن ایشوریہ رائے نے 2002میں ریلیز ہونے والی فلم ’شکتی۔دی پاور‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک آئٹم نمبر کیا۔اس کا کمال یہ ہے کہ فلم تو فلاپ ہوگئی لیکن گانا ہٹ ہوگیا۔
ایشوریہ کا دوسرا آئٹم سانگ 2005کی فلم ’بنٹی اور ببلی کا ’کجرارے‘ تھا جس میں ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور سسر امیتابھ بچن کے ساتھ دانس کرتی نظر آئیں۔ ’کجرارے‘ اُس سال کا سب سے بڑا چارٹ بسٹرسانگ ثابت ہوا۔
شلپا شیٹھی
فلم ’دوستانہ‘ کے گانے ’شٹ اپ اینڈ باؤنس‘ میں شلپا شیٹھی کی بولڈ پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ ان کے اسٹائل کی بدولت ہی یہ شلپا کے کیرئیر کا سب سے’ہٹ سونگ‘ ثابت ہوا۔
دپیکا پڈکون
بالی وڈ گلیمر س کوئن دپیکا پڈکون آئٹم نمبر کوئن بھی ثابت ہوئیں۔ 1971میں بنی ’ہرے راما ہرے کرشنا ‘ کے ہٹ گانے ’دم مارو دم‘ کے نام سے بنی فلم کے ٹائٹل سانگ کو دپیکا نے اپنی بے باک پرفارمنس سے یادگار بنا دیا۔
کترینہ کیف
باربی ڈول کترینہ کیف اوررہیتک روشن کی فلم ’اگنی پتھ‘ کے آئٹم نمبر ’چکنی چنبیلی‘ میں کترینہ کیف نے’دیسی لک‘ کا ایسا جادو چلایا کہ سب انہی کے دیوانے ہو گئے۔ ’اگنی پتھ‘ نے سو کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور کہنے والے کہتے ہیں کہ اس کامیاب بزنس میں’ چکنی چنبیلی‘ کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔
کرینہ کپور
فلم ’دبنگ ٹو‘ کے آئٹم سانگ ’فیوی کول۔۔‘ میں کرینہ کی بولڈ اینڈ بیوٹی فل پرفارمنس نے راتوں رات اسے میوزک چارٹس میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا۔ کرینہ نے اپنے مخصوص اسٹائلش اور باوقار انداز کے برعکس سلمان خان کے ساتھ ’فیوی کول‘ میں ایسی جاندار پرفارمنس دی جو اس سے پہلے ان کے پرستاروں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔
پریانکا چوپڑہ
بالی وُوڈ کی بلّی پریانکا چوپڑہ نے سنجے لیلا بنسالی کی فلم ’رام لیلا‘ میں ’رام چلے لیلا‘ کو مختلف انداز میں کرکے سب سے داد پائی۔ سفید بلاؤز اور دھوتی میں ملبوس پریانکا کا ماڈرن مجرا دھوم مچا گیا۔