رسائی کے لنکس

سری دیوی، ’کل‘ کی ہیروئن 50 برس کی ہوگئی


سری دیوی
سری دیوی

سری دیوی اپنے دور کی بہت کامیاب اداکارہ تسلیم کی جاتی ہیں۔ لیکن، بھارتی فلموں کا ٹرینڈ کچھ اس قسم کا ہے کہ جو ہیروئن شادی کرلیتی ہے اسے انڈسٹری میں دوبارہ کم ہی شہرت ملتی ہے

بالی ووڈ فلموں کی دیوی، یعنی’سری دیوی‘ پچاس برس کی ہوگئیں۔ ان کے بارے میں انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ ’کل ‘کی ہیروئن50سال کی ہوگئی اور پتہ بھی نہیں چلا۔

ابھی ’کل‘ کی تو بات ہے اس نے کمل ہاسن کے ساتھ فلم ”صدمہ “ میں ایک بچی کارول ادا کیا تھا۔ پھر دیکھتے دیکھتے جتندر کے ساتھ ان کی جوڑی بن گئی۔بعد میں امیتابھ ”خداگواہ“ میں ان کے ساتھ ہوگئے اور آج یہ دیوی عمر کی نصف سنچر ی پر آکھڑی ہوئی۔



انگلش ونگلش ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جسے انگریزی نہیں آتی ۔ وہ معاشرے میں خود کو اور اپنی فیملی کو غیر محفوظ سمجھتی ہے ۔ حالات سے مجبور ہوکر اسے معاشرے کا مقابلہ کرنے کے لئے گھر سے نکلنا پڑتا ہے اور یہیں سے اس کی زندگی ایک نیاموڑ لیتی ہے۔ پھر ایک دن وہ بھی آتا ہے جب معاشرہ اس کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوجاتا۔



انگلش ونگلش کی کہانی ہلکی پھلکی مگر دلچسپ ہے۔ سری دیوی کئی سال بعد فلمی دنیا میں اسی فلم کے ساتھ دوبارہ اینٹری لے رہی ہیں۔ اس دوران وہ ناصرف شادی کرچکی ہیں بلکہ ان کے کئی بچے بھی ہیں ۔ ان کی ایک بیٹی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہے مگر گھروالوں کی طرف سے ابھی رضامندی ملنا باقی ہے حالانکہ انہیں ایک فلم کی آفر بھی ہوچکی ہے۔



سری دیوی اپنے دور کی بہت کامیاب اداکارہ تسلیم کی جاتی ہیں لیکن بھارتی فلموں کا ٹرینڈ کچھ اس قسم کا ہے کہ جوہیروئن شادی کرلیتی ہے اسے انڈسٹری میں دوبارہ کم ہی شہرت ملتی ہے۔ بھارتی ناظرین شادی شدہ عورت کو فلم کی ہیروئن کے روپ میں تسلیم کرتے ہی نہیں۔ حالیہ مثال کرشمہ کپور کی ہے جن کی فلم ” ڈینجرس عشق“ شادی کے کئی سال بعد ریلیز ہوئی مگر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ فلم کے فلاپ ہونے کے ساتھ ہی کرشمہ کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوگا ، یہ ایک عام مشاہدہ ہے لیکن انڈسٹری اور فلمی شائقین کی پسند اور ناپسند کا کچھ پتہ نہیں ، ہوسکتا ہے سری دیوی کامیاب ہوکر ایک نئی تاریخ ریکارڈ کریں تاہم اس کے لئے آپ کو اکتوبر تک کا انتظار کرنا ہوگا جب ”انگلش ونگلش“ پردہ سیمیں پر پیش ہوگی۔
XS
SM
MD
LG