رسائی کے لنکس

برازیل کی میزبانی میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کرونا وائرس کے خدشات کے باوجود برازیل میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن برازیل نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ وینزویلا کے اسکواڈ میں شامل آٹھ کھلاڑیوں کے ہفتے کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزید 15 کھلاڑیوں کو ہنگامی طور پر بلا لیا گیا ہے۔ کوپا امریکہ میں ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز تین جولائی سے ہو گا اور ایونٹ کا فائنل 10 جولائی کو میراکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دو سال قبل اسی گراؤنڈ میں کوپا امریکہ کے فائنل میچ میں برازیل نے پیرو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG