پاکستان کے شہر لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن شو اتوار کو ختم ہو گیا ہے جس میں ڈیزائنرز نے نت نئے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔ تین روزہ فیشن ویک کا آغاز 20 دسمبر کو ہوا تھا۔ عروہ حسین، ماورا حسین، مہوش حیات، علی ظفر، عماد عرفانی اور آئمہ بیگ سمیت کئی فن کاروں نے فیشن شو کی رونق میں اضافہ کیا۔