کان فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز
فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 'کان فلم فیسٹیول' سج گیا ہے۔ 75ویں کان فلم فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا جو 28 مئی تک جاری رہے گا۔ گزشتہ دو برس سے کان فلم فیسٹیول عالمی وبا کی وجہ سے متاثر رہا۔ 2020 میں میلہ ملتوی جب کہ 2021 سخت ایس او پیز کے سائے تلے منعقد کیا گیا تھا۔

9
افتتاحی تقریب میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

10
امریکی اداکار فورسٹ وٹیکر اور یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈری آزیولے ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑا رہے ہیں۔

11
بارہ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فلم 'ماریوپول 2'، 'فار دی سیک آف پیس'، 'ٹاپ گن: میورک' اور 'فادر اینڈ سولجر'سمیت متعدد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

12
ماڈل لوری ہاروی نے کان فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے ہلکے پیلے رنگ کی میکسی کا انتخاب کیا۔