رسائی کے لنکس

پاکستان میں 'موبائل ریڈنگ' کے رجحان میں اضافہ، تحقیق


ویب سائٹ اسکرین شاٹ
ویب سائٹ اسکرین شاٹ

رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں کتابیں پڑھنے کے رجحان کم ہے اور لوگوں کی اکثریت تعلیم یافتہ نہیں ہے ایسے ممالک میں بہت سے افراد موبائل فون ڈیوائس پر انٹرنیٹ کے ذریعے پوری پوری کتابیں پڑھ ڈالتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت ایسے دیگر ممالک میں موبائل پر مطالعے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ناخواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ جن ممالک میں کتابیں پڑھنے کے رجحان کم ہے اور لوگوں کی اکثریت تعلیم یافتہ نہیں ہے ایسے ممالک میں زیادہ تر افراد موبائل فون ڈیوائس کی چھوٹی سی اسکرین پر انٹرنیٹ کے ذریعے پوری پوری کتابیں پڑھ ڈالتے ہیں۔

"موبائل فون مطالعے" کے عنوان سے مرتب کی گئی اپنی نوعیت کی اس پہلی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں موبائل استعمال کرنے والے افراد کیلئے موبائل فون معلوماتی مواد اور کتابیں پڑھنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

تحقیق میں شامل ایک تہائی سے زائد افراد بچوں کو موبائل فون پر کہانیاں پڑھاتے ہیں جبکہ موبائل ڈیوائس پر مطالعہ کرنے والے افراد میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔

بہت سے افراد جو زیادہ تعلیم یافتہ نہیں وہ موبائل فون پر ٹیکسٹ سرچ کی مدد سے اپنے پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔


تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں کتابوں کی کمی اور غربت ہے وہاں موبائل ریڈنگ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ایک عام بات تصور کی جارہی ہے۔

عالمی ٹیلی کمیونکشن یونین کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے سات ارب افراد میں سے چھ ارب افراد کے پاس موبائل فونز ہیں۔

یونیسکو کے مطابق یہ تحقیق ایسے ممالک کے حکومتی و نجی اداروں کیلئے کارآمد ہے جو اپنے ملک میں خواندگی کی شرح میں اضافہ چاہتے ہیں۔ ان اداروں کو موبائل فون کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے عوام میں مطالعے کو فروغ دینا چاہئے۔

یونیسکو کی 'موبائل ریڈنگ' نامی تحقیقی رپورٹ میں دنیا بھر کے ایسے سات ممالک کو شمار کیا گیا ہے جہاں ناخواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت نائجیریا،بھارت، گھانا، ایتھوپیا، یوگینڈا اور زمبابوے شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG