رسائی کے لنکس

کراچی: رنگارنگ ادبی میلے میں 25 ہزار بچوں کی شرکت

بچوں کے ادبی میلے میں بچوں نے کھیل ہی کھیل میں بہت کچھ سیکھا
بچوں کے ادبی میلے میں بچوں نے کھیل ہی کھیل میں بہت کچھ سیکھا

کراچی کے آرٹس کونسل میں دو روز تک جاری رہنے والے اس ادبی میلے کا مقصد بچوں کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور کھیل کھیل میں تعلیم کے مختلف طریقوں سے متعارف کروانا تھا۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں بچوں کا دو روزہ ادبی میلہ سجایا گیا جو ہفتے کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اس میلے میں منتظمین کے مطابق لگ بھگ 25 ہزار بچوں نے شرکت کی۔

کراچی کے آرٹس کونسل میں دو روز تک جاری رہنے والے اس ادبی میلے کا مقصد بچوں کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور کھیل کھیل میں تعلیم کے مختلف طریقوں سے متعارف کروانا تھا۔

اپنی نوعیت کے اس گیارہویں میلے میں تھیٹر، اسٹوری ٹیلنگ، میوزک سیشنز، میرا کراچی موبائل سینما، تصویری کہانیاں سیریز، ملٹی میڈیا،
کراچی: اسکول کی طالبات مختلف کھیل سیکھ رہی ہیں
کراچی: اسکول کی طالبات مختلف کھیل سیکھ رہی ہیں
کتابوں کی رونمائی، ریڈنگ و رائٹنگ، بحث و مباحثہ، میجکل پاکستان، ڈیجیٹل اسٹوری، ورکشاپس، پپیٹ شو جیسی متنوع سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں بچوں نے خوب دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

بچوں کی اس تخلیقی سرگرمی کے انعقاد پر ایک آرٹ ٹیچر نے 'وی او اے' سے گفتگو میں کہا کہ "ہمارے ہاس ایسے اسکولوں کے بچے بھی آئے ہیں جہاں آرٹ کا کوئی مضمون نہیں پڑھایاجاتا مگر ان کے استاد بھی یہ دیکھ کر اچھا محسوس کررہے ہیں کہ چلڈرن فیسٹیول کی سرگرمیوں میں بچوں کو کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے"۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر "ہر اسکول میں ایسی آرٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے کوئی ایک ٹائم مقرر کیاجائے تو اس سے بچے بہت کچھ سیکھیں گے"۔

'وائس آف امریکہ' سے گفتگو میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی مینجنگ ڈائریکٹر اور اس ادبی میلے کی منتظمہ امینہ سید کا کہنا تھا کہ "اس ادبی میلے کے ذریعے پورے کراچی کے بچوں کے لئے ایک کھلا پیٹ فارم دیا
کراچی: چلڈرن لٹریشر فیسٹیول میں ٹیچر بچوں کو ڈرائنگ سکھارہی ہے
کراچی: چلڈرن لٹریشر فیسٹیول میں ٹیچر بچوں کو ڈرائنگ سکھارہی ہے
گیا ہے جس میں کراچی کے ہر حصے سے بچوں سمیت والدین نے بھی شرکت کی ہے"۔

انھوں نے مزید کہا کہ"کا ہمارا مقصد تھا کہ اس ادبی میلے سے بچوں کو لکھنے، پڑھنے اور سیکھنے سے محبت ہوجائے، خاص طور سے کتابوں سے دوستی بڑھانے کیلئے ہمارا پیغام بھی تھا کہ آپ کتابوں سے
کراچی: بچوں کے ادبی میلے میں لگائے گئے کتابوں کے اسٹال
کراچی: بچوں کے ادبی میلے میں لگائے گئے کتابوں کے اسٹال
دوستی کرنا سیکھیں جس کا آپ کو ساری عمرفائدہ ہوگا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آج کے بچے کل کے ادیب بن جائیں"۔

ادارہ تعلیم و آگاہی کی سربراہ بیلا رضا نے وائس آف امریکہ کو اس فیسٹیول کے بارے میں بتایا کہ پاکستان میں تعلیم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ایسے فیسٹیول اور ادبی میلوں کا اہتمام کیا جائے
کراچی: چلڈرن فیسٹیول میں کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی
کراچی: چلڈرن فیسٹیول میں کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی
جہاں بچے سلیبس اور عام سبق سے ہٹ کر بھی کچھ تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں، کچھ نیا سیکھیں"۔

بچوں میں مطالعے کو فروغ دینے کیلئے ادبی میلے میں مختلف کتابوں کے اسٹال بھی لگائےگئے تھے۔ یہ ادبی میلہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، ادارہ تعلیم و آگاہی، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشنز کے اشتراک سےمنعقد کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG