چین کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شدید زلزلے کے تقریباً 24 گھنٹوں کے بعد حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کم ازکم 391 جبکہ ہزاروں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ اتوار کو آنے والے اس زلزلے میں 1800 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے اور کئی لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
چین میں ہلاکت خیز زلزلہ

5
سرکاری ٹی وی چینل 'سی سی ٹی وی' کے مطابق یوننان میں گزشتہ 14 سالوں میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

6
چین کی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں خیمے، پانی و خوراک کے علاوہ دیگر امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔

7
امدادی کارکن زخمیوں کو اسپتال لے جا رہے ہیں۔

8
زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔