رسائی کے لنکس

نیا قمری سال ’خرگوش‘ سے منسوب، ایشیائی ممالک میں جشن

چین سمیت ایشیا کے ممالک میں نئے قمری سال کے آغاز کا جشن منایا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا، سنگاپور، ویتنام، فلپائن، جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم چین کے باشندے نئے قمری سال کے آغاز کو خوب اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔ نئے قمری سال کو 'چینی سال' بھی کہا جاتا ہے۔ موسمِ سرما کے اختتام اور بہار کی آمد کے موقع پر نئے سال کی آمد کا جشن منایا جاتا ہے۔ رواں برس نئے چینی سال کی تقریبات کا آغاز 23 جنوری سے ہوا جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ نئے قمری سال کو کسی نہ کسی جانور یا پرندے سے منسوب کیا جاتا ہے اور اس بار نیا سال 'خرگوش' سے منسوب کیا گیا ہے۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG