مختلف ممالک میں مسیحیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو کرسمس ٹری لائٹننگ کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی۔ کرسمس کی مناسبت سے شاپنگ مالز، گھروں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات رنگ برنگی لائٹوں سے جگمگا اٹھے ہیں۔ کرسمس سے قبل شاپنگ مالز اور اسٹورز پر بھی شہریوں کا رش ہے جہاں کرسمس کے خصوصی ڈسکاؤنٹس اور سیلز لگی ہوئی ہیں۔