رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ: انگلینڈ کی فتح پر لارڈز کے میدان میں جشن

ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم بھی جواب میں 50 اوورز میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

میچ ٹائی (برابر) ہونے پر قانون کے مطابق سپر اوور کروانے کا فیصلہ ہوا۔

سپر اوور میں انگلینڈ نے 15 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ بھی سپر اوور میں 15 ہی رنز بنا سکا، جس کے بعد انگلینڈ کو زیادہ میچ میں باونڈریز لگانے پر فاتح قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG