رسائی کے لنکس

بھارت سمندری طوفان 'تاؤتے' کی زد میں

سمندری طوفان 'تاؤتے' بھارت کی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں سے پیر کی شب ٹکرا گیا ہے۔ اس طوفان سے بھارت کی مغربی ریاستوں مہاراشٹرا، کیرالا، کرناٹکا، گوا کے ساحلی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان کے نتیجے میں اب تک مغربی ریاستوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔ اس طوفان کے باعث بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش بھی ہوئی۔ طوفان کے بھارتی ریاستوں پر کیا اثرات پڑے اور اس سے کیا نقصانات ہوئے دیکھیے اس پکچر گیلری میں

XS
SM
MD
LG