رسائی کے لنکس

قصہ ایک انوکھی ڈانس کلاس کا۔۔۔


نیو یارک کی ایک انوکھی ڈانس کلاس ۔۔۔
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:46 0:00

نیو یارک میں ایک ڈانس اسکول پارکنسنز کے ان مریضوں کے لیے 2001ء سے ایک خصوصی ڈانس کلاس ’ڈانس فار پی ڈی‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔

یوں تو آپ نے بہت سی ڈانس کلاسز کے بارے میں دیکھا اور سنا ہو گا۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی انوکھی ڈانس کلاس میں لے کر جائیں گے جہاں معمر اور جسمانی معذوری کا شکار افراد کو ان کی معذوریوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈانس کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

یہ افراد پارکنسنز ((Parkinson’s کے مرض میں مبتلا ہیں۔ پارکنسنز اعصابی نظام میں نقص کی وجہ سے پیدا ہونے والا مرض ہے۔ اس مرض میں مریض کو بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں بنیادی مسئلہ جسم کو حرکت دینے میں پیش آنے والی دقت ہے۔ پارکنسنز کے مریض کو رعشہ، ہاتھ اور پیروں کی حرکت میں مشکلات اور چلنے پھرنے میں معذوری کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیو یارک میں ایک ڈانس اسکول پارکنسنز کے ان مریضوں کے لیے 2001ء سے ایک خصوصی ڈانس کلاس ’ڈانس فار پی ڈی‘ (dance for pd) کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کلاس کی پذیرائی کے باعث اس کا دائرہ وسیع کرنا پڑا۔ اب نیویارک کے چھ مختلف علاقوں سمیت امریکہ بھر میں 100 سے زائد کمیونیٹز میں اس کلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔۔۔

مزید تفصیلات وڈیو رپورٹ میں۔

XS
SM
MD
LG