رسائی کے لنکس

پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی

حکومتِ پاکستان کی طرف سے ملک میں مقیم غیر قانونی مہاجرین کو واپس وطن لوٹنے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان میں رہنے والے افغان باشندے اپنا سامان باندھ کر اپنے آبائی وطن واپس جا رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے لگ بھگ دو لاکھ افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ملک میں لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں جن میں اکثریت افغان باشندوں کی ہے۔ حکومت کا یہ الزام ہے کہ افغان باشندے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ تاہم افغانستان میں طالبان حکام اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔


XS
SM
MD
LG