امریکہ کا وسط مغربی حصہ اتوار کو تباہ کن بگولوں اور برق و باراں کے طوفانوں کی زد میں رہا، جس سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
تمام ہلاکتیں ریاست الینوائے میں ہوئیں جو بگولوں اور طوفانوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔
اس ریاست کے واشنگٹن نامی قصبے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس دوران ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔ الینوائے نیشنل گارڈ نے 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم اس قصبے میں بھیجی ہے جو متاثرین کی تلاش اور بحالی میں مدد کرے گی۔
ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں ایک شخص اور اُس کی بہن بھی شامل ہیں، جن کا نیو مِنڈین نامی قصبے میں واقع گھر بگولے کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا۔
ان طوفانوں کی وجہ سے شیکاگو کے او ہیئر انٹرنیشنل اور مِڈ وے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ نیشنل فٹ بال لیگ کا ایک مقابلہ بھی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔
طوفانوں کا سبب بننے والے نظام کی وجہ سے ایاست وسکانسن، مشیگن، انڈیانہ، کینتکی اور اوہایو میں ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔