رسائی کے لنکس

دھوم 3 کے ایک گانے پر 5 کروڑ کا خرچہ


گانے کے لئے جمناسٹک کے 200 ماہرین کو امریکا سے بلوایا گیا، جس نے 20دن تک تربیت دی۔ گانے کا سیٹ 2 مہینے میں تیار ہوا، جبکہ کاسٹیومز اور باقی چیزوں پر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا

ایکشن، ماردھاڑ، اسٹنٹس، سسپنس، تھرل اور گلیمر۔۔۔ کیا کچھ نہیں دھوم تھری میں۔

جی ہاں۔۔!!۔۔ بالکل درست سمجھے آپ۔ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ’دھوم ‘،جس کے چرچے آج کل سب کی زبان پر ہیں۔ مختصر کہیں، تو اس فلم میں آپ عامر خان کا بالکل نیا اور اچھوتا روپ دیکھیں گے۔ اپنی ہر فلم کی طرح اس میں بھی انہوں نے آپ کے لئے ایک ”نیا ٹچ“ رکھاہے۔

مگر ان سب کے ساتھ ساتھ ایک اور بھی خاص بات جڑی ہے اس فلم سے۔ ۔۔اور وہ ہے پانچ۔۔ کروڑ میں تیار ہونے والا صرف ایک گانا۔۔۔۔ارے ۔۔پانچ کروڑ کا سن کر آپ کا منہ توکھلا کا کھلا ہی رہ گیا۔ہم نے بالکل درست بتایا آپ کو۔

یش راج فلمز کے بینر تلے ادیتہ چوپڑہ کی ڈائریکشن میں بننے والے دھوم سیریز کے سیکوئل ’دھوم ‘میں ایکٹرز کے لُکس سے لے کر گلیمر اور فیشن سب ہی کچھ ایک دم فریش اور ہٹ کر ہے۔۔ تو پھر بھلا گانوں پر خصوصی توجہ کیوں نہ دی جاتی۔

اس کا ایک گانا ’ملنگ‘ریلیز ہوتے ہی ایسا ہٹ ہوا ہے کہ فلم کی ساری پروموشن اسی ایک گانے نے پوری کردی۔

’ہندوستان ٹائمز‘ اس حوالے سے لکھتا ہے ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور ہینڈسم عامر خان پر پکچرائز ہونے والا گانا ’ملنگ‘ ۔۔’ہائی وولٹیج انرجی‘ سے بھرپور ہے۔ اس نے جان ابراہم کی فلم ’ویلکم بیک‘ کے تین کروڑ روپے میں تیار ہونے والے گانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

فلم سے جڑے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس گانے کے لئے جمناسٹک کے ماہرین کی ٹیم امریکا سے بلوائی گئی تھی جو 200افراد پر مشتمل تھی۔ ہائیلی پروفیشنل اور منجھے ہوئے ان افراد نے 20دن تک لوگوں کو تربیت دی، جس سیٹ پر یہ گانا پکچرائز ہوا ہے اس کی تیاری میں 2 مہینے کا طویل وقت لگا، جبکہ کاسٹیومز اور باقی چیزوں پر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا۔
XS
SM
MD
LG