پاکستانی معاشرے میں’جاپانی گڑیا‘ کا تخیل ہی نہایت حسین ہے۔ روایتاً جب بھی کسی کے حسن کو لازوال قرار دینا ہو۔۔ اسے ’جاپانی گڑیا‘ سے تشبیہ دے دی جاتی ہے۔ یہ تصور ’پریوں‘ اور ’حوروں‘ کے حسن سے شاید ہی کچھ کم ہو۔
دنیا کے متعدد ممالک کا سفر طے کرنے والی مرمریں حسن کی ان گڑیوں کا پڑاوٴ ان دنوں کراچی میں قائم جاپان کا معلوماتی و ثقافتی مرکز ہے۔ ہر گڑیا اپنا ایک علیحدہ مفہوم اور مقصد رکھتی ہے ۔ عوامی زندگی سے ان کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ ان کے لباس میں جاپان اور جاپانی عوام کی خواہشات کا عکس جھلملاتا ہے۔
آیئے ان گڑیوں پر ہم بھی ایک نظر ڈالتے چلیں: