صدر ٹرمپ کا امریکہ کی جنوبی سرحد پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ، میکسیکو بارڈ پر ایمرجنسی لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان پر ری پبلکن ارکان اور سوئنگ ریاستوں کے بعض ڈیمو کریٹک ارکان نے بھی تالیاں بجائیں۔
امریکہ کا زوال ختم اب تبدیلی بہت جلدی آئے گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
گزشتہ برس اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "خدا نے مجھے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے بچایا ہے۔"
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "انتخابات نے مجھے ایک خوفناک دھوکہ دہی کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔"
اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اُن کا یقین اور اعتماد واپس لوٹانا ہے۔ اُن کی دولت، جمہوریت اور درحقیقت اُن کی آزادی اُنہیں واپس دینی ہے۔ یہ وہ لمحہ جب امریکہ کا زوال ختم ہو چکا ہے
امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہو گیا ہے: صدر ٹرمپ کا پہلا خطاب
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اُٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ آج سے امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس دن سے آگے، ہمارا ملک ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھا لیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔