رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ نے حلف اٹھالیا، امریکہ کو دوبارہ 'عظیم' بنانے کا اعلان

حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد امریکہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

23:00 20.1.2025

مریخ پر امریکی جھنڈا لہرانا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکہ کے خلائی مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ "میں امریکی خلا بازوں کو خلا میں بھیجنا چاہتا ہوں۔ ہم ستاروں کا کھوج لگائیں گے، ہم مریخ پر اپنا پرچم لہرائیں گے۔"

22:46 20.1.2025

صدر ٹرمپ کا امریکہ کی جنوبی سرحد پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان

امیگریشن پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ، میکسیکو بارڈر پر ایمرجنسی لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان پر ری پبلکن ارکان اور سوئنگ ریاستوں کے بعض ڈیمو کریٹک ارکان نے بھی تالیاں بجائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انتخابی وعدے کو بھی دہرایا جس کے تحت امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے تاریخ کی بڑی مہم شروع کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخلے کو مکمل طور پر روکا جائے گا۔

22:29 20.1.2025

امریکہ کا زوال ختم اب تبدیلی بہت جلدی آئے گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

گزشتہ برس خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "خدا نے مجھے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے بچایا ہے۔"

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "انتخابات نے مجھے ایک خوفناک دھوکہ دہی کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔"

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اُن کا یقین اور اعتماد واپس لوٹانا ہے۔ اُن کی دولت، جمہوریت اور درحقیقت اُن کی آزادی اُنہیں واپس دینی ہے۔ آج سے امریکہ کا زوال کا سفر ختم ہوجائے گا۔

22:21 20.1.2025

امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہو گیا ہے: صدر ٹرمپ کا پہلا خطاب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اُٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ آج سے امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہمارا ملک ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG