مراکش جمعے کی شب زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ رپورٹ کے مطابق زمین کئی سیکنڈز تک ہلتی رہی اور اس کے بعد ہونے والی تباہی میں اب تک اموات 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ تھی۔ زلزلے سے پانچ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور لوگ اپنے تباہ حال گھر دیکھ کر غم کی حالت میں ہیں۔ کچھ مقامات پر لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے بھی گزاری۔ طبی مراکز میں خون کی عطیات دینے کے لیے بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ مراکش میں زلزلے کے بعد کے مناظر اس پکچر گیلری میں۔