کراچی —
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے لیے قائم ثانوی بورڈ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم دسویں جماعت (میٹرک) کے 300 مستحق طلبا و طالبات کی مالی معاونت کے لیے اُنھیں اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان تعلیمی وظائف کا مقصد طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ثانوی بورڈ کراچی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ نویں جماعت میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو دسویں جماعت کے تعلیمی اخراجات پورا کرنے کی غرض سے یہ وظائف جاری کئے جائیں گے
کراچی کے نوجوان طلبا و طالبات کو اسکالر شپ کے طور پر فی طالب علم 5 ہزار روپے سالانہ تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔
یہ وظائف تعلیم کا خرچہ نہ برداشت کرنے والے مستحق طلباء و طالبات میںتقسیم کئے جائیں گےجس کے لیے 15 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
صوبے میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کئی دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔