رسائی کے لنکس

مصر: پُر تشدّد مظاہروں میں 50 ہلاک


مصری فوج اور مصر کے معزول کیے گئے صدر محمد مورسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور مصر میں عام تعطیل دو گروہوں کے درمیان لڑائی میں بدل گئی۔

مصری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مصر میں حکومت مخالفین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 50 ہلاک جبکہ 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تشدد کی یہ حالیہ لہر اس وقت سامنے آئی جب مصر میں فوج کے حامی 1973ء میں ہونے والی عرب اسرائیل جنگ کی چالیسواں سالگرہ کے موقعے پر قومی تعطیل منا رہے تھے۔

اس موقعے پر مصری فوج اور مصر کے معزول کیے گئے صدر محمد مورسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور مصر میں عام تعطیل دو گروہوں کے درمیان لڑائی میں بدل گئی۔

مصر میں فوجی نواز حکومت کو امید تھی کہ عام تعطیل کے اس موقعے پر جنرل عبدالفتح ال سیسی کے لیے حمایت کو واضح کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب اخوان المسلمون کی جانب سے اس موقعے کو محمد مورسی کے خلاف ہونے والی بغاوت کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا اور ان کے مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

اتوار کے روز مصر کی سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کی تعداد اگست میں مظاہرین پر ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد سب سے زیادہ تھی۔
XS
SM
MD
LG