رسائی کے لنکس

فلمی دنیا میں سری دیوی کی واپسی، بیٹی بھی مد مقابل


فلمی دنیا میں سری دیوی کی واپسی، بیٹی بھی مد مقابل
فلمی دنیا میں سری دیوی کی واپسی، بیٹی بھی مد مقابل

وہ آئی ، اسے دیکھا اور وہ چھا گئی۔ سری دیوی پر یہ قول بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔ 1967ء سے جنوبی بھارت کی علاقائی فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ سے لے کر ممبئی فلم نگری کی نامور ہیروئن بننے تک انہوں نے ہر جگہ اپنا لوہا منوایا۔ خوب صورتی میں،اداکاری میں ،گانے اور ناچنے میں!! لیکن اب ان کے مقابلے پر آکھڑی ہیں ان کی اپنی بیٹی جھانوی۔

تقریباًڈھائی سو فلموں میں کامیابی کا ڈنکا بجانے والی سری دیوی کی ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں واپسی ہورہی ہے۔ انہوں نے ایک نئی فلم سائن کرلی ہے ۔ فلم کا نام ہے ’’ انگلش ونگلش ‘‘ اور یہ ریلیز ہوگی نئے سال یعنی 2012ء میں۔ گزشتہ روز انہوں نے یش راج اسٹوڈیو میں فلم کا 'مہورت شارٹ' ریکارڈ کرایا۔اس فلم میں وہ بطور ہیروئن 15 سال بعد کام کررہی ہیں ۔

سری دیوی1996ء میں فلمساز بونی کپور سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خبرباد کہہ گئی تھیں ۔بونی کپور ، انیل کپوراور سنجے کپور کے بڑے بھائی ہیں۔بونی کپور سے سری دیوی کی دوبیٹیاں ہیں جھانوی اور خوشی۔ کئی سال پہلے یش چوپڑا نے انہیں فلم ’’ویرزارا ‘‘میں کام کرنے کی آفر کی تھی مگر سری دیوی نے انکار کردیا تھا۔ انہی دنوں ان کے یہاں بیٹی کی ولادت بھی ہوئی تھی۔

سری دیوی ٹی وی پروگرام ’’مالنی ائیر‘‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ان کا یہ ٹی وی سیریل 2004ء میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ’’جینا اسی کا نام ہے‘‘، ’’کا بوم‘‘ اور’’ 10کا دم‘‘ جیسے ٹی وی پروگرام بھی سری دیوی کے کریڈیٹ پر موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی بڑی بیٹی جھانوی بھی فلموں میں کام کررہی ہیں ۔ اب سے کچھ سال پہلے تک سری دیوی جھانوی کو فلمیں دلانے کے لئے بہت تک ودو کرتی رہی ہیں ۔ جھانوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھی اپنی ماں کی طرح انتہائی باصلاحیت ہیں اور ان میں سیکھنے کا جذبہ بھی ہے ۔ ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ بھی مستقبل میں سری دیوی کی طرح مشہور اداکارہ ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG