رسائی کے لنکس

ودیا بالن بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی لے اڑیں


کہتے ہیں کہ جب ملتا ہے تو چھپر پھاڑ کرملتا ہے۔ ودیابالن کو ہی دیکھ لیں اتنی شہرت مل رہی ہے کہ ہر دوسرے تیسرے روز ان کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر آہی جاتی ہے۔ابھی ان کی آنے والی فلم ”کہانی “کے چرچے ہورہی رہے ہیں کہ فلم ”دی ڈرٹی پکچر“کے لئے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی ان کی جھولی میں آگرا ہے جس کے بعد ان کی شہرت کو گویا چار چاند لگ گئے ہیں۔

بدھ کے روز 59ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان ہوا اور فلم ”دی ڈرٹی پکچر“ کو بیک وقت تین ایوارڈ مل گئے۔ بہترین اداکارہ ، بہترینمیک اپ اور بہترین کوسٹیومز ۔ ”دی ڈرٹی پکچر“ بی گریڈ فلموں کی ساوٴتھ انڈین ایکٹریس سلک اسمیتا کی زندگی پرمبنی ہے ۔ اس میں شاندار اداکاری کے اعتراف کے طور پر وودیا بالن کو بہترین اداکارہ چنا گیا۔

بچوں کے لئے بننے والی فلم”چلر پارٹی “کو”بہترین چلڈرن نیشنل فلم ایوارڈ“ دیاگیا۔ اس فلم میں کام کرنے والے تمام دس بچوں اور ’اسٹینلے کا ڈبہ“ میں بہترین ایکٹنگ کرنے والے ماسٹر پارتھو گپتے کو بہترین چائلڈ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔” چلر پارٹی“ کے لئے وکاس بہل اور منیش تیواری کو بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ذویا اختر کی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کو دو ایوارڈ ملے۔ بہترین ساوٴنڈ ریکارڈنگ کا ایوارڈاور” سینوریٹا “پر کئے گئے ڈانس کے لئے فلم کو بیسٹ کوریوگرافر کا ایوارڈ ملا۔

خبروں کا موضوع بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ”را۔ون“ کو بہترین اسپیشل ایفیکٹس کا ایوارڈ ملا۔

XS
SM
MD
LG