رسائی کے لنکس

متنازع یوکرینی خطے میں فوجی تربیت کا الزام غلط: پینٹاگان


پنٹاگان کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے جمعرات کو روسی الزام کے ردعمل میں اسے ’پروپگنڈے کی اعلیٰ سطحی مثال‘ قرار دیا۔۔۔ اس سے قبل، روسی ترجمان نے الزام لگایا تھا کہ امریکی فوجی اپنے ہم منصب فوجیوں کو شہروں میں لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں

امریکی محکمہٴدفاع نے یوکرین کے متنازعہ زون میں یوکرینی فوج کو تربیت دینے سے متعلق روسی فوجی حکام کے الزام کو لغو اور بے بنیاد پروپگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

پنٹاگان کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے جمعرات کو روسی الزام کے ردعمل میں اسے پروپگنڈے کی اعلیٰ سطحی مثال قرار دیا۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان، میجر جنرل آئگور کنشونوف نےجمعرات کی علی الصبح ہی الزام عائد کیا تھا کہ امریکی فوج اور یوکرینی نیشنل گارڈ کے فوجی اس ہفتے یوکرین کے مغربی علاقے لیویو ریجن کے شہر یاوریو میں مشترکہ تربیتی مشق کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ جنگ زدہ مشرقی حصے سے 1000 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔

روسی ترجمان کے مطابق،امریکی فوجی اپنے ہم منصب فوجیوں کو شہروں میں لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’عوام کو یہ پریشانی ہے کہ وہ نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو یہ تربیت دے رہے ہیں کہ وہ شہری ماحول میں کس طرح آپریشن کریں‘۔

جیسا کہ ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے یہ صرف لائیو ریجن کے یارو ٹریننگ گراونڈ میں نہیں ہو رہا، بلکہ براہ راست میری پول، سیور دونتسک، آرمیسک اور ولونوکیوف کے مقامات پر لڑائی کے علاقے میں بھی ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG