پاکستان اور بھارت دونوں پڑوسی ممالک ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ شدید گرمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور پرندوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ گرمی کے باعث لوگوں کے معمولاتِ زندگی پر بھی اثر پڑ رہا ہے اور صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی حدت میں جو اضافہ ہو رہا ہے، وہ اس ہیٹ ویو کی ایک وجہ ہے۔ دونوں ممالک میں گرمی کی صورتِ حال کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اپنایا جا رہا ہے؟ دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔