رسائی کے لنکس

بھارتی کسانوں کا احتجاج، ’دلی چلو‘ مارچ میں 200 تنظیمیں شریک

بھارت میں کسانوں کی جانب سے مختلف مطالبات کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کی جانب ’دلی چلو مارچ‘ جاری ہے۔ انتظامیہ نے کسانوں کو دہلی میں داخلے سے روکنے کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں لگا دی ہیں۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تمام فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت کی قانونی گارنٹی دی جائے، کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور ماضی کے احتجاج میں قائم کیے گئے مقدمات ختم کیے جائیں۔ احتجاج میں پنجاب اور ہریانہ کی 200 سے زائد کسان تنظیمیں شریک ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بھی کسانوں کے مارچ میں شریک ہوں گے۔


XS
SM
MD
LG