برازیل کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری مرکز ساؤ پولو میں منعقد ہونے والی رنگارنگ تقریب کے ساتھ 20 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ جمعرات کو ایونٹ کی افتتاحی تقریب 'ارینا ڈی ساؤ پولو' میں منعقد ہوئی جس میں برازیل کی ثقافت اور رہن سہن کی عکاسی کی گئی تھی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس عالمی مقابلے میں 32 ممالک کی ٹیمیں برازیل کے 12 شہروں میں 64 میچز کھیلیں گی۔