ارجنٹائن کا 36 سالہ انتظار ختم ہوگیا، لیونل میسی نے بالآخر ارجنٹائن کے لیے سب سے بڑا ٹورنامنٹ جیت کر انہیں تیسری بار ورلڈ کپ کا فاتح بنا دیا ہے۔ فائنل میں فرانس کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کیلین ایمپابے کی ہیٹ ٹرک بھی فرانس کو مسلسل دوسری بار فتح نہ دلاسکی جب کہ ایونٹ کا فائنل کھیل کر لیونل میسی نے کئی ریکارڈز بنائے، جس میں سب سے زیادہ 26 ورلڈ کپ میچ کھیلنے کا ریکارڈ شامل ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی 2010 کے بعد پہلی بار کوئی ایسی ٹیم ورلڈ چیمپئن بنی جس نے ایونٹ کا آغاز شکست کے ساتھ کیا ہوا۔ اس فتح کے ساتھ ارجنٹائن کی ٹیم تین بار ٹرافی جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔