الیگزینڈریا، ورجینیا ۔۔۔ ڈیپریشن ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور بنا دیتا ہے۔۔۔ عالمی ادارہ ِصحت کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں ڈیپریشن معذوری کا سب سے بڑا سبب بنتا ہے اور ہر برس دنیا بھر میں 35 کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔۔۔
کورٹنی بلئیر، ہارورڈ یونیورسٹی جیسے معتبر ادارے سے معاشیات جیسے پیچیدہ مضمون میں ڈگری حاصل کر رہی تھیں جب ان میں ’میجر ڈیپریشن‘ کی تشخیص ہوئی۔۔۔ گذشتہ پانچ برس تک وہ اس مرض سے لڑتی رہیں اور اب زندگی کے معمولات کی جانب واپس لوٹ رہی ہیں۔۔۔
کورٹنی کے لیے بحالی کا یہ سفر کتنا دشوار رہا، دیکھیئے مدیحہ انور کی اس وڈیو رپورٹ میں۔۔۔