رسائی کے لنکس

سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل، کئی ممالک کے شہریوں کا انخلا

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جاری لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود ہفتے کو بھی دارالحکومت خرطوم میں جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ اس لڑائی کے ایک فریق سوڈان کی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان جب کہ دوسرے جنرل محمد حمدان دقلو ہیں جو ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر ہیں۔ دونوں فریقین نے کئی مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے لیکن کوئی بھی اس پر عمل درآمد نہیں کرسکا اور دونوں ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔ اسی اثنا میں سوڈان سے مختلف ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہے اور جمعے اور ہفتے کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مقامات پر سوڈان سے لوگ پہنچے جن کا حکام نے استقبال بھی کیا۔


XS
SM
MD
LG