رسائی کے لنکس

نیویارک: ٹرائبیکا فیسٹول، فلم ’سانگ آف لاہور‘ نامزد


شرمین
شرمین

دنیا بھر سے پیش کی گئی فلموں میں سے، صرف 12 کو مختلف کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ’سونگ آف لاہور‘ واحد پاکستانی فلم ہے۔۔ شرمین عبید کی اس فلم میں اہم کردار اد اکرنے والے موسیقی کے گروپ، سچل اسٹوڈیو کا بینڈ خصوصی طور پر اس فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچا ہے

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم پروڈیوسر، شرمین عبید کی ایک اور دستاویزی فلم ’سونگ آف لاہور‘ کو نیویارک میں منعقد ہونے والی ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں دستاویزی فلموں کے تین الگ الگ شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

نیویارک میں منعقد ہونے والی چودھویں ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے پیش کی گئی فلموں میں سے صرف 12 کو مختلف کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ’سونگ آف لاہور‘ واحد پاکستانی فلم ہے۔

’سونگ آف لاہور‘ میں 1970ء کی دہائی کے دوران مقبول ہونے والی موسیقی کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے؛ اور اس کے موسیقاروں کے انٹرویوز بھی اس دستاویزی فلم میں شامل کئے گئے ہیں۔ یہ فلم پاکستانی موسیقی کی تاریخی کہانی بھی ہے جس میں اہم کردار لاہور کے سچل گروپ نے ادا کیا۔

فلم کی عکس بندی لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں کی گئی۔ اس فلم کا موضوع چونکہ موسیقی ہے، لہذا اس میں کلاسیکل موسیقی، فوک اور نیم کلاسیکل موسیقی کے پاکستان میں فروغ کا ذریعہ بننے والی شخصیات کے انٹرویو شامل کئے گئے ہیں۔ اور ان کی حالات زندگی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

شرمین عبید کی اس فلم میں اہم کردار اد اکرنے والے موسیقی گروپ سچل اسٹوڈیو کا بینڈ خصوصی طور پر اس فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچا ہے جس نے ٹرائی بیکا فلم فیسٹول کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

ٹرائی بیکا فلم فیسٹول کی ہفتہ 25 اپریل کو منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں بھی سچل اسٹوڈیو اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ گروپ امریکی محکمہ خارجہ کی دعوت پر امریکہ کے دورے پر ہے جس کا مقصد موسیقی کے ذریعہ دونوں ممالک میں عوامی سطح پر قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

لاہور کا یہ گروپ امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

XS
SM
MD
LG