یورپی ملک جرمنی اور بیلجیم میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ مختلف حادثات و واقعات میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے ہیں۔ حالیہ طوفان کے باعث دریا اور پانی جمع کرنے کے ذخائر بپھر گئے جو سیلاب کی وجہ بنے جس نے راتوں رات جرمنی اور بیلجیم کے کئی دیہی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔