اگرچہ امریکی امیگریشن کی عارضی معطلی کا ٹرمپ انتظامیہ کا حکم غیر ملکی طلبہ کو براہ راست متاثر نہیں کرتا۔ تاہم اس حکم نامے سے یہاں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہاں ٹھہرنے اور کام کرنے کے امکانات کے بارے میں تشویش اور شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔