لبنان کے دارالحکومت بیروت میں انتظامیہ کی جانب سے شہر سے کچرا نہ اٹھانے کے خلاف احتجاج کے لیے اتوار کو ہزاروں افراد شہر کے مرکز میں جمع ہوئے۔ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف ہونے والا یہ مظاہرہ حکومت مخالف پرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے ان پر واٹر کینن سے پانی برسایا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔