رسائی کے لنکس

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آبائی علاقے میں تدفین

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کو تمام تر سرکاری اعزاز کے ساتھ جمعرات کو ان کے آبائی علاقے پلینز میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ جمی کارٹر کے جسدِ خاکی کو پہلے واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل روٹونڈا پھر واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل لایا گیا تھا۔ جمی کارٹر کے بعد صدرات کا عہدہ سنبھالنے والے پانچوں صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، براک اوباما، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن نے ان آخری رسومات میں شرکت کی۔ واشنگٹن میں آخری رسومات کے بعد جمی کارٹر کے جسد خاکی کو ریاست جارجیا میں ان کے آبائی علاقے پلینز لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین ہوئی۔ سابق صدر 29 دسمبر کو سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہے۔


XS
SM
MD
LG