فرانس نے چوتھی بار آئس کریم کے سکوپ بنانے کا عالمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
یہ مقابلہ اٹلی کے شہر ریمینی میں گیلاٹو ورلڈ کپ کے تحت منعقد ہوا۔
اس مقابلے میں فرانس نے گیارہ ملکوں کی ٹیموں کو پچھاڑتے ہوئے آئس کریم کا کپ اپنے نام کر لیا۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر سپین رہا جب کہ تیسری پوزیشن آسٹریلیا نے حاصل کی۔
جب اس آٹھویں عالمی مقابلے کے پچھلی مرتبہ کے فاتح اٹلی کو میدان سے باہر بیٹھنا پڑا۔
گیلاٹو ورلڈ کپ کے قواعد کے مطابق گذشتہ فاتح ٹیم مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتی جس کی وجہ سے منگل کو ہونے والا یہ مقابلہ فرانس نے جیت لیا۔
تاہم سن 2020 سے اس قانون میں ترمیم نافذ ہو جائے گی جس کے بعد گذشتہ مقابلے کا ونر بھی میدان میں اتر سکے گا۔
آسٹریلیا، برازیل، جنوبی کوریا، مراکش، پولینڈ، سوئٹزر لینڈ، یوکرین اور امریکہ کی ٹیموں نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی۔
اس چار روزہ عالمی مقابلے کا مقصد آئس کریم، پیسٹری، بیکری اور کافی بنانے کے شعبے میں فن کارانہ صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔
آئس کریم کے مقابلے میں ہر ٹیم کو ایک سکوپ بنانے کے لیے کہا جاتا ہے۔
اٹلی کے وزیر ثقافت ڈاریو فرانسشی نی نے اس مقابلے کے انعامات کا اعلان کیا۔