رسائی کے لنکس

گولڈن گلوب ’12 ایئرز اے سلیو‘ اور ’امریکن ہسل‘ سرفہرست


’گولڈن گلوب ایوارڈز‘ میں اب صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔ فلم بین بہت بے تابی سے ایوارڈز کے لئے منتخب ہونے والی فلموں اور فنکاروں کا انتظار کر رہے تھے۔۔

کراچی..... ’گولڈن گلوب ایوارڈز‘ کے لئے منتخب کردہ فلموں اور آرٹسٹوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں غلامی کے دور کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ’ 12 یئرز اے سلیو‘ اور ’امریکن ہسل‘ سات کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کرنے کے بعد سرفہرست ہیں۔

بیسٹ ڈرامہ کیٹگری میں ’12 یئرز اے سلیو‘ کا مقابلہ ہوگا صومالی قزاقوں پر بنی ’کیپٹن فلپس‘، اسپیس تھرلر ’گریوٹی‘، ایڈاپٹیڈ ڈرامہ ’فیلومینا‘ اور کار ریس کی گرد گھومتی ’رش‘ سے۔

’امریکن ہسل‘ کو منتخب کیا گیا بیسٹ کامیڈی یا میوزیکل کے لئے جبکہ اس کیٹگری کی دوسری منتخب فلموں میں شامل ہے ’ہر‘، ’انسائیڈ لیوین ڈیوس‘، ’نبراسکا‘ اور ’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘ ۔

’بیسٹ ایکٹنگ کیٹگری‘ کی نامزدگیوں کی بات کی جائے تو اس میں جیوڈی ڈینچ کو نامزد کیا گیا فلم ’فیلومینا‘ کے لئے اور رابرٹ ریڈ فورڈنے جگہ بنائی ’آل از لوسٹ‘ میں کی گئی اپنی لاجواب اداکاری پر۔

’نبراسکا‘مجموعی طور پر پانچ شعبوں میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس میں بیسٹ کامیڈی یا میوزیکل ایکٹر کے لئے بروس ڈرن اور بیسٹ ڈائریکٹر کے لئے الیگزینڈر پینی شامل ہیں۔

’کیپٹن فلپس‘ اور ’گریوٹی‘ کو بیسٹ ایکٹر اور ایکٹریس کی کیٹگریز سمیت ملیں چار چار نامزدگیاں۔ بیسٹ ایکٹر کے لئے چنا گیا ٹام ہینکس کو جبکہ بیسٹ ایکٹریس کے لئے مقابلے کی دوڑ کو جوائن کیا سینڈرا بلک نے۔

’گریوٹی‘ فرنٹ رنر کے طور پر نہ ابھر سکی لیکن یہ فلم امریکن اور کینیڈین باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے اور اب تک 250ملین ڈالرزکما چکی ہے۔’ڈی وولف آف وال اسٹریٹ‘ میں لیونارڈو ڈی کیپریو منتخب ہوئے بیسٹ ایکٹر کی کیٹگری کے لئے جبکہ نیلسن مینڈیلا پر بنی فلم ’لانگ واک ٹو فریڈمیں‘ میں ادا کئے گئے کردار پر ادریس البابیسٹ ایکٹر کیٹگری میں منتخب ہوئے۔کار ریس پر مبنی ’رش‘ نامزدگیا ں تو حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن یہ باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

برطانوی خبر رساں ادار ے کے مطابق گولڈن گلوب کے لئے نامزدگیاں ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے ووٹوں سے کی جاتی ہیں۔گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب 12جنوری کو بیورلی ہلز میں منقعد ہوگی۔

توقع کی جارہی ہے کہ جس طرح ’12یئرز اے سلیو‘ اور ’امریکن ہسل‘ گولڈن گلوب ایوارڈز میں کانٹے دار مقابلہ کررہی ہیں اسی طرح آسکرز کی بیسٹ پکچر کیٹگری میں بھی اصل مقابلہ ان دونوں فلموں کے درمیان ہی ہوگا اور اس فلم سے جڑے ایکٹرز اور ایکٹریسز سمیت مختلف کیٹگریز میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔
XS
SM
MD
LG