رسائی کے لنکس

گرین لائن، جدید سہولتوں والی جدید ٹرین

گرین لائن میں مسافروں کو بلامعاوضہ ناشتہ اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ منرل واٹر بھی فری ہے جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے وائی فائی کے بھی کوئی چارجز نہیں۔ گویا آپ دوران سفر بھی موبائل اور لیپ ٹاپ دونوں کے ذریعے اپنے عزیزوں اور دوستوں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکیں گے

اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے کراچی کینٹ اسٹیشن تک سفر کے لئے اب جدید سہولتوں والی جدید ٹرین سروس شروع ہوگئی ہے۔ یہ اے سی بزنس کلاس ٹرین ہے جس میں ایک سے بڑھ کر ایک سہولتیں موجود ہیں مثال کے طور پر:

گرین لائن میں مسافروں کو بلامعاوضہ ناشتہ اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ منرل واٹر بھی فری ہے جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے وائی فائی کے بھی کوئی چارجز نہیں۔ گویا آپ دوران سفر بھی موبائل اور لیپ ٹاپ دونوں کے ذریعے اپنے عزیزوں اور دوستوں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکیں گے۔

ان سب سہولیات کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے نے مسافروں کی تفریح کا بھی بندوبست کیا ہوا ہے۔ ہر کیبن میں ٹی وی موجود ہے جس پر آپ پسندیدہ ڈرامے یا فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔ تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ ہر صبح کا اخبار بھی آپ کی دسترس میں ہوگا۔ معیاری بیڈنگ بھی آپ کو کیبن میں ہی فراہم ہوگی اور جس شہر سے بھی ٹرین گزرے گی اس کا درجہ حرارت بھی آپ بیٹھے بیٹھے ہی معلوم ہوسکے گا۔

XS
SM
MD
LG