ملیے فلزا اور عبید سے، جن کی شادی کو ایک سال ہوگیا ہے۔۔۔ راولپنڈی کی فلزا اور کراچی کے عبید کی امریکہ میں ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی۔۔۔ جہاں شادیاں کرانے والی ایک ویب سائیٹ پر دونوں کا ایک دوسرے سے تعارف ہوا۔
انٹرنیٹ پر ابتدائی شناسائی کے بعد فلزا اور عبید نے ’حلال ڈیٹنگ‘ کا راستہ اپنایا۔۔۔ ’حلال ڈیٹنگ‘ امریکہ سمیت دنیا بھر میں ایک ابھرتا ہوا رجحان ہے جس میں مسلمان لڑکے اور لڑکیاں شادی کی نیت سے ملتے ہیں اور اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مطابق ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
حلال ڈیٹنگ ایک نیا رواج ہے جس میں مسلمان لڑکے اور لڑکیاں شادی کی نیت سے ملتے ہیں اور اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مطابق ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ کچھ ایسا ہی فلزا اور عبید نے بھی کیا، جن سے ملاقات کی مدیحہ انور نے، آئیے دیکھتے ہیں۔
واشنگٹن —